کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر سال دوئم کے امتحانات کا آغاز آج سے ہوگا

July 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں انٹر سال دوئم کے امتحانات کا آغاز پیر 26جولائی سے ہوگا نوابشاہ تعلیمی بورڈ پہلی مرتبہ انٹر کے امتحان لے گا۔ نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر فاروق کے مطابق انٹر کے امتحانات میں 8 ہزار 5 سو طلبہ شریک ہوں گے جن کے لئے تین اضلاع نوشہروفروز، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 80 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔کراچی میں ایک لاکھ 12 ہزار 600 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے جن کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 210 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں 114 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 96 امتحانی مراکز شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 66امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جس میں 32 صبح کی شفٹ میں جبکہ 34 شام کی شفٹ میں ہیں۔