ہوائی فائرنگ اور اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ، 4گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

July 26, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ایس ایچ اوکورس ریس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزموں ابراہیم اوررمضان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2پستول30بور معایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوکلر سیداں نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ملزموں کو گرفتا رکیا، ملزم قمر حسین سے ایک کلاشنکوف معایمونیشن جبکہ ملزم واجد محمود کے قبضہ سے کاربین معایمونیشن اور ایک پستول 30بورمعایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔