سنگدل شخص کے ہاتھوں قتل شیرخواربچے کی زخمی ماں بھی دم توڑگئی

July 26, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں سنگ دل شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیرخواربچے کی زخمی ہونے والی ماں بھی دم توڑگئی ،ہفتہ کو موہڑہ مہوٹہ میں سنگ دل شخص نے چھری سے وارکرکے خاتون کوزخمی اوراسکے شیرخواربیٹے کوقتل کردیاتھا ،زخمی خاتون کوہسپتال داخل کرادیاگیاتھاجہاں وہ اتوارکوجاں بحق ہوگئی ۔اس سے قبل تھانہ چونترہ کوشمیم بی بی نے بتایا ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنیہمشیرہ نسیم بی بی، اس کے بیٹے گلفام عمر ڈیڑھ سال اور اپنے ماموں محمد رمضا ن کے ہمراہ گداگری کی غرض سے چک بیلی خان بازار پہنچیجہاں پر واجد علی سکنہ مہوٹہ موہڑہ راولپنڈی ہمیں ملا جو میری بہن نسیم اختر کا جان پہچان والا تھا جس نے میری بہن نسیم اختر اور اس کے بیٹے گلفام کو اپنے ساتھ اپنے موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور ہمیں انتظار کرنے کا کہہ کر مہوٹہ موہڑہ گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا جو تقریباً دو گھنٹے بعد اپنے موٹرسائیکل پر تیز رفتاری سے ہمارے قریب سے گزر گیا جس پر ہمیں شک گزرا تو میں نے اور ماموں محمد رمضان نے نسیم بی بی اور بھانجے گلفام کی تلاش شروع کر دی جنہیں تلاش کرتے کرتے ہم مہوٹہ موہڑہ کے جنگل میں پہنچے جہاںنسیم بی بی نے بتلایا کہ واجد کشمیری نے یہاں لا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کیاور پھر چھری نکال کر سیدھا وار بہ اس پر کیا جواسے سامنے گردن پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ملزم نے دوسرا وار اس کے بیٹے گلفام پر کیا جو اسے گردن کے بائیں جانب لگا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو گیا اور واجد کشمیری اپنے موٹرسائیکل پر بیٹھ کربھاگ گیا ، میں اور ماموں محمد رمضان دونوں زخمیوں کو پرائیویٹ ایمبولینس میں ڈال کر بغرض علاج معالجہ ہسپتال آ رہے تھے کہ راستے میں میرابھانجا گلفام زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔