کرنٹ لگنے کے باعث دو گائے ہلاک ،ایک نوجوان شدید زخمی

July 26, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)چک بیلی روڈ پر کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث دو گائے ہلاک جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔اہل علاقہ نے حادثے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھڈیاں گائوں میں کئی دنوں سے کھمبے میں کرنٹ آرہا تھا ۔لائن مین کو بھی آگاہ کیا لیکن خرابی دور نہ کی گئی۔جس کے باعث دو گائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں جبکہ ان کو بچانے والا نوجوان سکندر علی شدید زخمی ہوا ہے۔جس کا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کی جائے اور متاثرین کی مدد کی جائے۔