ایس اوپیز خلاف ورزی پر3افرا د گرفتارگرانفروشی پر 2دکانیں ،3ریسٹورنٹ سربمہر

July 26, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی ضلعی انتظامیہ نے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر3افرا دکو گرفتارجبکہ گراں فروشی پر 2دکانیں اور3 ریسٹورنٹ سربمہر کر دیے ۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر17ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔