مختلف علاقوں میں خنجراورچھری کے وارسے دوافرادکوزخمی کردیاگیا

July 26, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خنجراورچھری کے وارکرکے دوافرادکوزخمی کردیاگیا ۔تھانہ رتہ امرال کو نادر علی نے بتایا کہ میرے بھائی بابر کا جھگڑا شانی شاہ سے ہوا تھا جس کے لئے درخواست دینے تھانہ جا رہا تھا کہ اس دوران شانی شاہ نے 2نامعلوم ملزمان کے ہمراہ ہمارا راستہ روک لیا اور میرے بھائی بہادرعلی پر چھری کے وار کر کے اسے شدید کر دیا،وجہ عناد یہ تھی کہ شانی شاہ کے دوست سے میرے بھائی کا جھگڑا ہو ا تھا۔تھانہ مورگاہ کو صغیر احمد عباسی نے بتایاکہ رات 9 بجے میرے چھوٹے بھائی حمزہ احمد عباسی نے اپنی والدہ کے نمبر پر فون کر کے بتلایا کہ ا یوب پارک میں اس کاجھگڑا ہوا ہے اوروہ خنجر لگنے سے زخمی ہوگیا ہے اوراسے اس کا دوست عمر زیب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی لیکر جا رہا ہے آپ ہسپتال آ جائیں جس پر میں ہسپتال پہنچا تو میرا بھائی زخمی حالت میں موجود تھا جس کو ہسپتال والوں نے بے نظیر بھٹوہسپتالبھجوا دیا میں بھائی حمزہ کو لیکر وہاں پہنچا تو میرا بھائی بے ہوش ہو گیا راستے میں بھائی نے بتلایا کہ سات آٹھ نامعلوم آدمی تھے جن میں سے 2 ن ملزموں نے خنجروں کے چھ وار کر کے اسے زخمی کر دیا ۔