ملکی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری یکساں کردار ادا کررہی ہے،راجہ راشد حفیظ

July 26, 2021

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے سینٹ جوزف کتھیڈرل بشپ ہاؤس لالکڑتی میں مسیحی برادری کے پیشوا آرچ بشپ ڈاکٹرجوزف ارشد سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر کا بشپ ہاؤس پہنچنے پر ڈاکٹر جوزف ارشد نے استقبال کیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو ہوئی۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ یکساں کردار ادا کر رہی ہے۔