قرآن وسنت کانفرنس میں بھرپور شرکت کرینگے،مجلس وحدت مسلمین

July 26, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یکم اگست کو ہونیوالی قرآن و سنت کانفرنس میں پنجاب بھر سے بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ وحدت ہاوس پنجاب سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اس سال لیاقت باغ میں لاکھوں کا اجتماع شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع سے کارکنان کے قافلے یکم اگست کو لیاقت باغ پہنچ کر شہید قائد سے اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کریں گے۔