پرامن افغانستان خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے،سنی تحریک

July 26, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پرامن افغانستان خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے،افغان حکومت پاکستان پر در اندازی کے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے حقائق کا سامنا کرے، افغان حکومت بھارتی ایماءپرعالمی برادری کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کرے ۔علامہ عبدالخالق اسدی نے قرآن و سنت کانفرنس کے حوالے سے عوامی شرکت کیلئے پنجاب بھر کے اضلاع کے دورہ جات کے آغاز کا بھی اعلان کیااور بتایا کہ لیاقت باغ جلسے میں شرکت کے سلسلے میں شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، راولپنڈی، جہلم اور قصور جیسے اضلاع میں آئمہ مساجد، عہدیدار و کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے ۔