سرکاری افسرسروس ڈلیوری کویقینی بنائیں ،میاں محمو دالرشید

July 26, 2021

لاہور (خبرنگار)وزیربلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ سرکاری افسران تندہی وایمانداری سے سروس ڈلیوری یقینی بنائیں اس سے شہریوں کاریاستی اداروں پر اعتمادمزیدبحال ہوگا، عیدالضحیٰ پر ضلعی انتظامیہ اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال نے صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگاکر مثالی کام کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار و زیر بلدیات نے ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال کے منٹگمری ہال میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا -میاں محمود الرشید نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کوبنیادی سہولیات ان کی دہلیز پرپہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی نگرانی میں ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ میرٹ اورشفافیت کے کلچرکوفروغ دیاجارہاہے ۔