نہج البلاغہ سیاست اسلامی کے اسلوب کاخزانہ ہے،مقررین

July 26, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مرکز افکار اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام قومی مرکز میں نہج البلاغہ کانفرنس ہوئی اور مقررین نے کہا کہ کلام امیر المومنین حضرت علیؓ،نہج البلاغہ فصاحت و بلاغت اور سیاست اسلامی کے اسلوب کا خزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ کے مفاہیم عقائد تخلیق کائنات فصاحت و بلاغت معاشرتی طرز زندگی اور مثالی اسلامی معاشرہ قائم کرنے کے لئے گرانقدر رہنمائی دیتا ہے ۔ نہج البلاغہ تمام اسلامی مسالک اور غیر مسلم مفکرین کے نزدیک ایک مسلمہ حقیقت ہے ۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز،مشیر وزیر اعظم مولاناطاہر محمود اشرفی ،سابق ڈی جی آئی ایس پی آر و کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) اطہر عباس سعدیہ سہیل رانا، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی علامہ مقبول علوی ، علامہ افتخار حسین نقوی ، علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر،پروفیسرعابد حسین ،پیر شفاعت رسول، مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری ،علامہ اخلاق حسین شیرازی،مولانا انیس الحسنین خان اور دیگر علماءو دانشوروںنے خطاب کیا۔علامہ افضل حیدری نے کہا کہ قرآن مجید کی طرح شیعہ سنی علماءنے نہج البلاغہ کی بھی تفسیریں تحریر کی ہیں ۔ نہج البلاغہ سے معاشرتی، سیاسی، اورسماجی مسائل کے حل میں رہنمائی ملتی ہے۔