مصطفیٰ ٹائون میں ایک گھرسے 3لاکھ 10ہزار لوٹ لیے گئے،متعدد چوریاں

July 26, 2021

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ملت پارک میں سہیل رانا کی دکان سے 4 لاکھ 35ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، گارڈن ٹاؤن میں رضا کی سے 3لاکھ 36ہزار اور دیگر سامان، فیصل ٹاؤن میں سے 70ہزار اور موبائل فون ،مصطفی ٹاون میں جاوید اقبال کے گھر سے 3لاکھ 10ہزار زیورات اور دیگر سامان ، جوہر ٹاؤن میں مظہر اسدکے گھر سے 2 لاکھ 56ہزار ، زیورات اور دیگر سامان ،گرین ٹاؤن میں اشفاق کے گھر سے 2لاکھ25ہزار ، زیورات اور موبائل فون ، اسلام پورہ میں اسلم اقبال کے گھر سے 1 لاکھ 96ہزار روپے اور زیورات،ٹاون شپ میں صغیر سے60 ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ستوکتلہ سے طارق،گلبرگ سے حنیف، مصطفی ٹاون سےقاری سلیم کی گاڑیاں جبکہ لاری اڈا سے شاکر،کاہنہ سے اسحاق، ہنجروال سے آصف، راوی روڈ اے رضا سلیم کی موٹر سائیکلیں چوری اورچھین لیے گئے۔