نشترکالونی:مکان کی چھت گرنے سے باپ اور2بیٹے زخمی

July 26, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرگئی ۔ باپ سمیت 2بیٹے زخمی ہوگئے۔ اعوان مارکیٹ کے قریب واقع ایک گھر کے کمرے کی چھت زمین بوس ہوگئی۔ جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود باپ اللہ دتہ اپنے دو بچوں 31 سالہ خاور اور 22 سالہ بابر سمیت ملبے تلے دب گیا۔ ریسکیوز نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو ملبے تلے نکال کر جنرل ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔