ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجن پورکا اعلان الیکشنز کے ذریعے صدر کے انتخاب کافیصلہ

July 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجن پور(آفیشل) کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ الیکشنز کے ذریعے صدر لانے کا متفقہ فیصلہ بھی لیا گیا ہے،ادھر اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر جہانگیر کو چیئرمین الیکشن کمیٹی منتخب کیا ہے جو اپنی ٹیم کے ہمراہ ووٹر لسٹ تیار کریں گے اور ایک مہینے میں وائی ڈی اے کے الیکشن کروانے کے ذمہ دار ہوں گے۔دور دراز علاقوں سے آئے ینگ ڈاکٹرز نے جمہوری عمل کو سراہا اور الیکشنز کے عمل کو خوش آئند قرار دیا۔