پشاور میں گر می ، عوام نے نہروں اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا

July 26, 2021

پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدید ترین لہر جاری ہے گرمی کے ستائے عوام بڑی تعداد میں نہروں اور سوئمنگ پولز کا رخ کرنے لگے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ عوام شدید گرمی میں مشکلات سے دو چار ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنے جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،تورغر،کوہستان،شا نگلا،بونیر،سوات اور بالائی و زیریں دیر کے اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔اس دوران میداینی علاقوں میں جھکڑ / آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔