اولمپک ولیج میں کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آ گئے

July 26, 2021

اولمپک ولیج میں کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد تعداد 148 تک پہنچ گئی ہے۔

اولمپک ولیج میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پہلی جولائی سے اب تک سامنے آنے والے کیسزکی تعداد 148 تک پہنچ گئی ہے۔

نیدر لینڈ کی روئنگ ٹیم کے ایتھلیٹ ، کوچ اور ایک آفیشل میں کووڈ کی تصدیق کے بعد ٹیم نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے ۔۔

دوسری جانب اولمپکس میں تماشائیوں کو اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں لیکن ٹرائی تھلون مقابلے کو دیکھنے کےلیے تماشائیوں کی بڑی تعداد سڑک کے کناروں پر جمع ہوگئی ۔