ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم میڈل جیتنے کیلئے پُرعزم

July 26, 2021

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہبھرپور کوشش ہے کہ میں پاکستان کے لیے میڈل جیتوں۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اُنہوں نے مقابلے سے قبل ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ گزشتہ روز ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہے جبکہ آہستہ آہستہ ٹریننگ بڑھاؤں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ رننگ اور ویٹ ٹریننگ کے بعد جیولن تھرو کی ٹریننگ بھی کروں گا۔

ارشد ندیم نے مزید کہا کہ موسم کی مناسبت سے ٹریننگ کر رہا ہوں، امید ہے بہترین پرفارمنس دوں گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم 4 اگست کو جیولن تھرو کے کوالیفائی راونڈ میں ایکشن میں ہوں گے