ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز: ثانیہ مرزا کو آغاز میں ہی شکست کا سامنا

July 26, 2021

بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ٹوکیوویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائناٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوگئی ہے جبکہ میچ کا پہلا راؤنڈ اس جوڑی کے نام رہا تھا۔

میچ کے دوسرے راؤنڈ میںیوکرین کی جڑواں بہنوں ناڈیجا اور لوئیڈمیلا کیچونک نے شاندار کم بیک کیا اوردلچسپ مقابلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-0، 6-7 (0) اور 8-10 سے میچ جیت لیا۔

اس طرح ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کی جوڑی ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ہوگئی۔

خیال رہے کہ انکیتا رائنا پہلی بار ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔