ہماچل لینڈ سلائیڈنگ میں پرستار کی موت پر کنگنا رناوت افسردہ

July 26, 2021

گزشتہ روز شمالی بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک پرستار بھی شامل ہیں۔

پرستار کے انتقال پر کنگنا انتہائی رنجیدہ ہوگئیں اور انھوں نے ڈاکٹر دیپا شرما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بہت قریب تھیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر دیپا شرما اتوار کے روز ہماچل کے علاقے کینور میں پہاڑی تودہ گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر کنگنا نے انکے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی المناک واقعہ ہے۔