اولمپکس میں اچھی کارکردگی، طلحہ طالب کے گھر جشن کا سماں

July 26, 2021

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ویٹ لیفٹر طلحہ طالب کی اولمپکس میں شاندار پرفارمنس کے بعد انہیں خوب سراہا جارہا ہے جبکہ ان کے گھر پر بھی جشن کا سماں ہے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے طلحہ طالب کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی پر بہت خوشی ہیں، وہ ہمیشہ سے بہت محنتی رہا ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ دو کلو گرام کے فرق سے ان کا بیٹا میڈل نہ جیت سکا، آئندہ ضرور جیتے گا۔

ایتھلیٹ کے بھائی کا کہنا تھا کہ بھائی کی اولمپکس میں پرفارمنس پر بہت خوشی ہے، ان کا استقبال شاندار انداز میں کروں گا۔