ٹوکیو اولمپکس: کل دو پاکستانی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے

July 26, 2021

ٹوکیو اولمپکس میں کل دو پاکستانی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے جو سوئمنگ اور بیڈمنٹن مقابلوں میں نظر آئیں گے۔

سوئمر حسیب طارق مردوں کی 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں ایکشن میں ہوں گے، حسیب طارق کی ہیٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجکر 4 منٹ پر شروع ہوگی۔

اسی طرح ٹوکیو اولمپکس میں بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی، ماحور شہزاد اور کرسٹی گلمور کا میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا۔