عدالتیں پھنسے ہوئے 400 ارب کے بقایاجات دلوائیں، عبدالقادر

July 26, 2021

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے چیئرمین عبدالقادر نے عدالتوں سے پھنسے ہوئے 400 ارب کے بقایاجات دلوانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں عبدالقادر نے کہا کہ عدالتیں قومی اداروں میں پھنسے 400 ارب روپے کے بقایا جات کی وصولی میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں اس لیے مدد کریں تاکہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر فوری کی جاسکے۔

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی نے مزید کہاکہ گیس انفرا اسٹرکچر ڈيولپمنٹ سیس کے بقایا جات اور جی آئی ڈی سی وصولی کے کیس مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈویژن کو گیس پائپ لائن ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔