برتنوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 44 فیصد اضافہ

July 27, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے برتنوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 44.33 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 کے دوران برتنوں کی برآمدات سے ملک کو119.26 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 44.33 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو82.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون 2021 میں سالانہ بنیادوں پربرتنوں کی برآمدات میں 98.99 فیصدکی شرح سے نموہوئی ۔