سندھ فوڈ اتھارٹی کی لاڑکانہ میں کارروائی

July 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ فوڈ اتھارٹی کراچی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ میں مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی ،اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ سندھ فو ڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نےمختلف دودھ فروش دکانوں پر چھاپہ مارا،دودھ میں پائوڈر ملانے کے جرم میں دودھ فروش دکاندار پر دس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ تحصیلدار کندھ کوٹ اور پولیس بھی فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ تھی،کیمیکل اور پاؤڈر ملامضر صحت دودھ فروخت کرنے کی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں مضر صحت دودھ فروخت کرنے کی بہت شکایات تھیں، چھاپہ مار ٹیم نے اس دوران دودھ فروشوں کی دکانوں سے سیمپل لیے ہیں جو ٹیسٹ کرنے کے لئے لیبارٹری کو ارسال کردیئے گئے ہیں، ٹیسٹ کےبعد ملوث دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی