ماحور شہزاد اور سوئمر حسیب آج ایکشن میں

July 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں منگل کو دو پاکستانی سوئمنگ اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔ سوئمر حسیب طارق مردوں کی سو میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں حصہ لیں گے ۔بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ کھیلیں گی۔ ماحور شہزاد اور کرسٹی گلمور کے درمیان میچ صبح دس بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ ماحور شہزاد کو اپنا پہلا میچ ہارنے اور پریکٹس کے بعد تصاویر پوسٹ کرنے پر ایک صحافی نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس صحافی پر بھی خاصی تنقید کی گئی تھی۔