اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ نہ کرنے پر سواڈنی جوڈوکا اولمپکس سے باہر

July 27, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز) الجزائر کے جوڈو کھلاڑی فتحی نوران کے بعد سوڈان کے جوڈوکا محمد عبدالرسول نے بھی اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کرنے سے انکار کیا، اس پر انہیں عالمی تنظیم کی جانب سے اولمپکس سے باہر کردیا گیا ہے۔البتہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے یہ وضاحت نہیں کہ انہوں نے کیوں مقابلے میں شرکت سے گریز کیا۔ اولمپکس منتظمین نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔