پاکستان میں پرورش پانے والی افغان ایتھلیٹ پناہ گزینوں کی ٹیم میں شامل

July 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں پرورش پانے والی 28 سالہ افغان ایتھلیٹ نگارا شاہین ٹوکیو اولمپکس میں پناہ گزینوں کے نمائندہ دستے کی نمائندگی کررہی ہیں، وہ جوڈو کے مقابلوں میں شریک ہیں۔ افغانستان میں پیدا ہونیوالی نگارا چھ ماہ کی عمر میں پاکستان آئیں، اٹھارہ سال پشاور میں گزارکر 2011 میں افغانستان واپس چلی گئیں اور پھر اعلی تعلیم کیلئے روس منتقل ہوئی ہیں۔ نگارا شاہین کا کہنا ہے کہ پشاور میں مارشل آرٹس شروع کی۔