خصوصی کھلاڑیوں کا ٹینس تربیتی کیمپ

July 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وہیل چیئر اور خصوصی کھلاڑیوں کا ٹینس تربیتی کیمپ یونین کلب کراچی میں جاری ہے۔ شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کنوینس الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ کھلاڑی کیمپ کے دوران دو ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔