نیول ہاکی کپ کورونا کیسز کے سبب ملتوی

July 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے کے باعث نیول ہاکی کپ ملتوی کردیا گیا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی ہدایت پر ایونٹ ملتوی کیا گیا ہے۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹورنامنٹ ری شیڈول کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں یکم سے8 اگست سےہوناتھا ۔