سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونگے

July 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے 32 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہورہے ہیں۔ دوروزہ سیشنز میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس ، اسکل لیول کا جائزہ لیا جائیگا، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپئن خواجہ جنید، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹاپ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ اے کیٹیگری کھلاڑی کو پچاس ہزار،بی کیٹیگری کو 40ہزار اور سی کیٹیگری کو 30 ہزار روپے ملیں گے۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی سفارشات پر کنٹریکٹ کی حتمی منظوری صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر دینگے۔