اولمپکس افتتاحی تقریب 7 کروڑ جاپانیوں نے براہ راست دیکھی

July 27, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز ) اولمپک براڈکاسٹنگ سروسز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زیانس ایگزرکوس نے دعویٰ کیا ہے کہ افتتاحی تقریب کو جاپان میں 7 کروڑ افراد نے براہ راست دیکھا۔ یہ 10سال میں سب سے زیادہ دیکھی گئی تقریب تھی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی ویژن دیکھنے والے 56 فیصد افراد اور کانٹو ریجن میں اولمپک کی افتتاحی تقریب براہ راست جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن این ایچ کے پر دیکھی گئی۔