ارشد ندیم میڈل جیتنے کیلئے پرعزم

July 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ بھرپور کوشش ہے کہ میں پاکستان کے لیے میڈل جیتوں۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم 4 اگست کو جیولن تھرو کے کوالیفائنگ رائونڈ میں ایکشن میں ہوں گے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ گزشتہ روز ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہے جبکہ آہستہ آہستہ ٹریننگ بڑھاؤں گا۔ رننگ اور ویٹ ٹریننگ کے بعد جیولن تھرو کی ٹریننگ بھی کروں گا۔ موسم کی مناسبت سے ٹریننگ کر رہا ہوں، امید ہے بہترین پرفارمنس دوں گا۔