58سالہ عبد ﷲ الراشدی معمر ترین اولمپکس میڈلسٹ بن گئے

July 27, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز) کویت کے 58 سالہ عبد ﷲ الراشدی اولمپکس میڈل جیتنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے شوٹنگ کے اسکیٹ ایونٹ میں برانز میڈل جیتا۔ وہ کیریئر میں آٹھویں بار اولمپکس میں شرکت کررہے ہیں۔ کامیابی کے بعد انہوں نے کہا کہ میں معمر ترین شوٹر ہوں اس لیے یہ کانسی کا تمغہ بھی میرے لیے گولڈمیدل سے کم نہیں، میں 2024 پیرس اولمپکس میں شرکت اور طلائی تمغہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔