سسرال میں پالتو کتے اور بلیوں سے بہت ڈر لگتا ہے، صبور علی

July 27, 2021

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سسرال میں پالتو کتے اوربلیاں بہت ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے سسرال سے بہت ڈر لگتا ہے۔سوشل میڈیا پر صبور علی کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ہے جس میں اداکارہ نے بطور مہمان شرکت کی جبکہ ان کے ساتھ اداکار منیب بٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔صبور علی نے دورانِ پروگرام اپنے سسرال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کتے بلیوں سے بہت ڈر لگتا ہے اور میرے سسرال میں بہت سے پالتو کتے اور بلیاں موجود ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس کی وجہ سے مجھے شروع میں اپنے سسرال جاتے ہوئے بہت ڈر لگتا تھا لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ تھوڑا ڈر کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بکرے سے بھی بہت ڈر لگتا ہے، اکثر قربانی کے موقع پر جب گھر میں بکرا آتا ہے تو اس سے دور رہتی ہوں۔صبور علی نے مزید کہا کہ صدقے کے بکرے پر بھی دور دور سے ہی ہاتھ لگاتی ہوں کیونکہ مجھے کتے بلیوں کی طرح بکروں سے بھی خوف آتا ہے۔