نادیہ حسین کی مولانا طارق جمیل کو لائیو سیشن کی دعوت

July 27, 2021

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو لائیو سیشن میں آنے کی دعوت دے دی۔ انسٹاگرام پر نادیہ حسین کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ اسکرین شاٹ میں نادیہ حسین نے مولانا طارق جمیل کو بھیجے گئے پیغامات میں سب سے پہلے ان کی کراچی آؤٹ لیٹ کے افتتاح میں نہ آنے پر معذرت کی ہے۔اپنے پیغام میں نادیہ حسین نے کہا کہ آپ کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں آپ حوروں سے متعلق بیان دے رہے ہیں ، مجھے اس حوالے سے آپ سے انسٹاگرام لائیو سیشن میں بات کرنی ہے۔نادیہ نے لکھا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ میں آپ سے بحث کروں، بس کچھ سوالات کے جوابات کی وضاحت چاہتی ہوں۔اسکرین شاٹ کے ساتھ اداکارہ کی جانب سے ایک کیپشن بھی درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے مولانا طارق جمیل سے بات کرنے کے حوالے سے مدد طلب کی ہے۔نادیہ حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ برائے مہربانی مولانا طارق جمیل سے میری پوسٹ کی گئی ویڈیو سے متعلق لائیو سیشن گفتگو کے لیے میری مدد کریں۔ادکارہ کا کہنا ہے کہ میرا ارادہ کسی بھی قسم کا تنازع پیدا کرنا نہیں تھا، میں صرف جنت میں ملنے والی حوروں سے متعلق وضاحت چاہتی ہوں، برائے مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ مولانا طارق جمیل مجھے اپنے قیمتی وقت میں سے چند منٹ دے سکیں۔ فی الحال اداکارہ کی پوسٹ پر مولانا طارق جمیل کی جانب سے اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔