اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات سے متعلق سماعت ملتوی

July 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات سے متعلق شریک ملزمان کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کے جواب کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ پیر کوجسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات سے متعلق شریک ملزمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ تحقیقات جاری ہیں، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔