نور مقدم کا بہیمانہ قتل خواتین کے ساتھ تشدد کی بدترین مثال ہے، ایم کیو ایم

July 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی شعبہ خواتین کی انچارج سکندر خاتون نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں نو ر مقدم کا بہیمانہ قتل، پاکستان میں خو اتین کے ساتھ ہورہے تشدد کی بد تر ین مثا ل ہے۔ انہوں نے نو ر مقدم کے قتل کی شدید مذمت کر تے ہو ئے مقتولہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفا قی وصوبا ئی حکومتوںسے مطا لبہ کر تی ہے کہ خو اتین کے خلا ف بڑھتے ہوئے تشدد کی روک تھام کے لیے مو ثر اقدامات کئے جائیں، خو اتین کے ساتھ امتیا زی سلوک کے خلا ف بھر پو ر مہم چلا ئی جا ئے اور نو ر مقدم قتل کیس میں ملو ث تمام مجرموں کو جلد از جلد عبرت نا ک سزائیں دے کر اہل خانہ کو انصاف فر اہم کیا جائے۔