ڈاکوؤں کی سرپرستی کا الزام، سردار تیغو خان تیغانی کی ضمانت منظور

July 27, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) عدالت نے سردار تیغو خان تیغانی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ شکارپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سردار تیغو خان تیغانی کی پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے، سردار تیغو خان تیغانی پر ڈاکووں کی سرپرستی کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل شکارپور کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں دو پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر کی شہادت اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کے الزام میں 2 ماہ قبل پولیس نے سردار تیغو خان تیغانی کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے شکارپور منتقل کیا تھا۔