سی ڈی اے میگا پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کیلئے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ

July 27, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے میگا پراجیکٹس میں سر مایہ کاری کرنے کیلئے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس فیصلہ کی منظوری دی جس کی صدارت چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کی ۔ذ رائع کے مطا بق سی ڈی اے اس ٹرسٹ کو سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ کرایا جا ئےگا۔ اس کی مینجمنٹ کمیٹی ہوگی ۔ پہلا پراجیکٹ زیرو پوائنٹ پر واقع سی ڈی اے ہا ئوس کا پلاٹ ہے جسے سی ڈی اے خود تعمیر کرےگا۔سی ڈی اے دفاتر سے بچنے والا کورڈ ایریا کرایہ پر دیا جا ئے گا۔ بلیو ایریا میں دس ہزار مربع گز کا پلاٹ خالی ہے جس پر ٹاور تعمیر کیاجا ئے گا۔ ٹرسٹ بنا نے کا مقصد یہ ہے کہ سی ڈی اے کے اثاثے ڈویلپ کئے جائیں جس سے اتنی آ مدن ہو کہ سی ڈی اے کے انتظامی اخراجات پورے ہوسکیں اور پلاٹ بیچ کر اخر اجات پورے کرنے کا کلچر ختم ہو۔موٹر وے پولیس کی جانب سے پلاٹ کی الاٹمنٹ کی درخواست پر غور کے بعد بورڈ نے یہ درخواست نظر ثانی کیلئے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ممبران کی رائے تھی کہ موٹر وے پولیس کے پاس موٹر وے پر بہت جگہ دستیاب ہے جہاں دفاتر بنا ئے جا سکتے ہیں ۔بورڈ نے اسلام آ باد کے زون ٹو اور فور اور فائیو کیلئے بلڈنگ با ئی لاز کے یکساں اطلاق کی منظوری دی ۔کیپٹل ہسپتال کی نرسنگ ٹیوٹر کی پوسٹ کو ہیڈ نرس میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ نے اسلام آ باد ہائی کورٹ کی ہدایت پر درخواست دہندہ سید ناصر حسین شاہ کا موقف سنا۔