گھریلو تنازع،چھوٹے بھائی کی فائرنگ ، بڑا بھائی ، بھابھی اور بھتیجا قتل

July 27, 2021

اسلام آباد خصوصی نامہ نہ نگار) تھانہ شمس کالونی کے علاقے ایچ 13 گولڑہ موڑ گلی نمبر 3 میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اللہ بخش، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کر دیا ۔ شدید فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ڈی ایس پی نواز بھٹی پولیس نفری سمیت پہنچ گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا ستی نے بتایا کہ ملزم وقاص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل اور ایک کوشدید زخمی کردیا ۔ قتل ہونے والوں میں اللہ بخش، زوجہ رقیہ بی بی اور 17 سالہ بیٹا زوہیب احمد شامل جبکہ زخمی کا نام قرار احمد بتایا گیا ہے۔