زیادتی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے وا لا مرکزی ملزم گرفتار

July 27, 2021

اسلام آباد،کوٹلی ستیاں (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ) تھانہ نیلور پولیس نے زیادتی کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ نامعلوم ملزمان اس پر تشدد اور زیادتی کررہے تھے۔ پولیس نے 11 جولائی کو وقوعہ کا مقدمہ تھانہ نیلور اسلام آباد میں درج کرکے مدعی (ح) سے معلومات حاصل کیں جس نے بتایا کہ یہ وقوعہ دو سال پرانا ہے جس کا زیادہ حصہ کوٹلی ستیاں میں وقوعہ پذیر ہوا جس کی ویڈیو ابھی وائرل ہوئی ہے۔ پولیس نےصغیر عرف بلا سدھیر کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔