دالیں ، گھی ، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، سبزیاں، پھل سستے

July 27, 2021

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)عید قربان کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد شہر بھر کی فروٹ ، سبزی منڈیوں سمیت تمام مارکیٹس کھل گئیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے گھی ،چینی اور دالوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں تاہم گزشتہ روز سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں کمی آئی ، خوبانی 180 روپے کلو، آلو بخارہ 150 ، گرما 70، سیب 130 روپے کلو، کیلا 85سے 90روپے درجن، آڑو 150، انگور سندرخانی 255 اور آم 110روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ بینگن 70 روپے، گاجر 82، ادرک 430، اروی 75 روپے کلو، سبز دھنیا 20 روپے گڈی، لہسن 200، گوبھی 65، کریلا 48، شملہ مرچ 55، سبز مرچ 85، ٹماٹر 60، پیاز 30 اور آلو 45 روپے کلو فروخت ہوئے۔ مرغی اور انڈے مہنگےہو گئے۔شیور انڈہ 165 روپے درجن جبکہ شیور مرغی 160 روپےکلو بیچی گئی۔