نوجوان کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا

July 27, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ گنج منڈی کے علاقہ میں 25سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا،پولیس کے مطابق ڈھوک رتہ کارہائشی خرم شہزادجارج کو مدینہ کلاتھ مارکیٹ میں ویلڈنگ کاکام کرتے ہوئے کرنٹ لگاجسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ چل بسا،پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی میت ورثاکے حوالے کردی۔