بھارتی صدر کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پرآل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاج کا اعلان

July 27, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) بھارتی صدر کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پرآل پارٹیز حریت کانفرنس نے منگل 27 جولائی کو مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر اور دفتر خارجہ کے سامنے شاہراہ دستور پر دن ساڑھےگیارہ بجے احتجا جی مظاہرہ کیا جا ئے گا ،جس میں کشمیری بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔