نادرا سینٹرز سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا اجرا ، بھاری فیس پر اعتراضات

July 27, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) نادرا سینٹرز کو جانشینی (وراثتی) سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ تمام بڑے نادرا سینٹرز پر علیحدہ کائونٹرز بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے خواہش مند شہریوں نے اس کی بھاری فیس پر اعتراض کرتے ہوئےچیئرمین نادرا سے نظر ثانی کامطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ روپے سے کم مالیت کی وراثت کیلئے 10 ہزار روپے فیس بہت زیادہ ہے۔ کم از کم 10 لاکھ روپے تک وراثت کی فیس 2 ہزار روپے تک رکھنی چاہئے ۔