پسندوناپسند نے تمام محکموں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا‘ نیشنل پارٹی

July 27, 2021

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے محکموں اور اداروں کو سیاسی مداخلت اور پسند وناپسند کے ذریعے مفلوج بنادیا ۔کیو ڈی اے بھی حکمرانوں کی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیاجس سے وہ مکمل طور پر تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے اور ناقص کارکردگی کی عملی مثال بن گیا۔بیان میں کہا گیا کہ کیو ڈی اے میں کرپشن کی غرض سے سنیارٹی کو بالائے طاق رکھ کر جونئیر افسران کو تعینات کیا جا رہا ہےتاکہ بینک بیلنس اور جائیدادوں میں اضافہ کیا جائے۔جس کی نیشنل پارٹی مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پروموشن کے عمل کو قانون کے مطابق جاری رکھا جائے اور اس میں رکاوٹ نہ ڈالی جائےتاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کیوڈی اے سمیت تمام محکموں میں تعیناتیوں میں سیاسی اثرورسوخ کو ختم کرےتاکہ اداروں کی ساکھ بحال ہو۔