چورڈاکوئوں کی سرگرمیوں سےشہری پریشان،جامع لائحہ عمل ترتیب دینےکامرحلہ آگیا

July 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) چور ڈاکوئوں کی سرگرمیوں سےشہری پریشان،جامع لائحہ عمل ترتیب دینےکامرحلہ آگیا،شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے بستی مٹھو مدثر سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی35ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے متی تل روڑ محمد عمران سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی3ہزار وموبائل چھین کر لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے زکریاٹاون تیمور اسلام سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 21ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے چونگی نمبر9محمد اویس سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی5ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد عارف کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیور،نقدی وغیرہ مالیت9لاکھ 57ہزار چوری کرکے لے گئے۔