پولیس لائنزمیں ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے لئے اجلاس

July 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او مسعود مارتھ کی سربراہی میں پولیس لائنز میں ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ آف سائیکالوجیکل ڈیپارٹمنٹ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر ثروت،ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ڈاکٹر امبرین سائیکیٹری وارڈ نشتر ہسپتال ڈاکٹر نعیم بھی شریک تھے ، اجلاس میں طے پایاگیا کہ آئندہ چنددنوں میں پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کی جائے گی تاکہ ان کے مسائل کا اندازہ لگایا جاسکے اور ان کی ویلفیئر کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جاسکے۔