سجادٹائون میں اوباش ملزم کی8سالہ ننھی کلی سے مبینہ زیادتی

July 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ قادر پورراں کے علاقے سجاد ٹاون میں بشیر کی بیٹی آئمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ملزم جمیل اسے بہلاپھسلاکراپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کی ،بچی کے شورپراہل محلہ جمع ہوگئےاور ملزم کو فرارہوتے وقت دبوچ لیا جسے خوب دھلائی کے بعد علاقہ پولیس کو اطلاع دی گئی،پولیس نے اہل علاقہ سے ملزم جمیل کو وصول کرکے تھانہ میں پابند سلاسل کردیا اور بچی کو میڈیکل کے لئے ہسپتال روانہ کردیاگیاہے۔