اسلام آباد، کوروناکیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی

July 27, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزعیم ضیا کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔